ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اُردو بول سکتے ہیں
براؤزنگ زمرہ

بلاگ

مشاق،ماہر،محتاط

ایک دن نجانے اس کے ذہن میں آیا کہ دعا کی کیا ضرورت ہے ۔میں انتہائی مشاق  ماہر اور محتاط ڈرائیور ہوں۔ میری بائیک سپرفٹ ہے اس کی بریکیں دیگرتمام پارٹس وغیرہ سب بالکل صحیح ہیں۔میں ہر وقت چوکس ہوں ایک بریک میرے ہاتھ میں اور دوسری بریک پر میں…
مزید پڑھ...

عورت یا کھلونا

نازنینی جس کی خمیر میں گندھی گئی ہو، ناتوانی جس کی فطرت میں ودیعت رکھی گئی ہو، کمزوری جس کی مجبوری بن چکی ہو، بزدلی جس کی علامت ہو، جھجک جس کا استعارہ ہو، جو پتوں کی سرسراہٹ پہ دل چھوڑ بیٹھے، جو بارش کے قطروں کے گرنے پر خوف زدہ ہو جائے، جو…
مزید پڑھ...

دنیا کی مہنگی ترین شراب

کوہ ہمالیہ کی ڈھلانوں پر واقع مئیلی کی پہاڑیاں چین کے جنوب مغربی صوبے یُننان میں واقع ہیں۔ یہ بائیس سو میٹر (7218 فٹ) بلند ہیں۔ یہ علاقہ تبت سے بہت قریب ہے۔ انہی پہاڑیوں میں چینی شہری او یُن کے انگوروں کے باغات ہیں۔ او یُن کے یہ انگور شراب…
مزید پڑھ...

کیا اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہیے؟

کیا آپ تامل ناڈو کے سیاہ رنگت والے باشندوں کو ان کا موروثی حق دیں گے کہ وہ کسی صورت طاقت پکڑ جائیں اور آ کے لاہور اور نواح پر قبضہ کر لیں ، اس کو اپنی ریاست قرار دیں لیں ، آپ لاہوریوں کو یہاں سے نکال باہر کریں ، آہستہ آہستہ آپ کی زمین…
مزید پڑھ...

آنسو

کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ جن کا جواب اہلِ علم ہی دے سکتے ہیں ۔ وہ لوگ جو اللہ کے نور سے دیکھتے ہیں ۔ جب کہ ہم عام دنیا دار لوگ ان چیزوں کے بارے میں اندازے ہی لگا سکتے ہیں ۔ سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ اللہ کے نور سے دیکھنے والے کتنے ہیں ؟…
مزید پڑھ...

فحش نگاری کا نشہ، اسباب اور علاج

خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے خاوند کو گندی اور فحش سائیٹس دیکھنے کی عادت اور لت پڑ چکی ہے کہ جس سے ان کی ازدواجی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، وہ اپنے شوہر کو اس سے کیسے باز یا دور رکھ سکتی ہیں؟ جواب: بلاشبہ یہ عادت بد مردوں میں تیزی سے پھیل…
مزید پڑھ...

دریائے نیل

دریائے نیل دنیا کا سب سے لمبا دریا ہے۔ اس کی لمبائی تقریباً 6,670 کلو میٹر ہے۔ یہ افریقہ کی سب سے بڑی جھیل وکٹوریہ جھیل سے نکلتا ہے۔ اس علاقے میں بارش بہت ہوتی ہے، لہٰذا بہت گھنے جگلات پائے جاتے ہیں، ان جنگلات میں ہاتھی، شیر، گینڈے، جنگلی…
مزید پڑھ...

گہرائی

نکاح کے وقت نکاح خوان کے سوال “قبول ہے” کے جواب میں دلہن کا اقرار انفارمیشن کی ایک بِٹ ہے۔ (یہ صرف ہاں یا نہیں ہو سکتا تھا)۔ لیکن اس ایک بِٹ کے اپنے نیچے بہت کچھ ہو سکتا ہے۔ مستقبل سے خوبصورت امیدیں، ماضی کے کچھ خوشگوار لمحے، خوف یا جبر،…
مزید پڑھ...

تخت لاہور کی جنگ

وہی ہوا جس کا سب کو ڈر تھا۔ ساجھے کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ گئی ہے۔ ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں اور ویڈیو فوٹیج سے صاف نظر آ رہا ہے کہ پنجاب میں سیاسی پنڈ بس گیا ہے اور سیاسی شکرے پہنچ گئے ہیں اونٹ ذبح کرکے اپنا اپنا ایک پائو گوشت وصول…
مزید پڑھ...

کیا حکومت کچھ اچھا بھی کر رہی ہے؟

تحریک انصاف نے خود ہی توقعات کا ہمالہ کھڑا کیا تھا ، جب عوام الناس نے حکومت کو انہی توقعات کے پیمانوں پر پرکھنا شروع کیا تو اس کا حاصل اضطراب کے سو اکچھ نہ تھا ۔ خلقِ خدا نے اہل اقتدار کو گویا کٹہرے میں کھڑا کر دیا اور سوالات کے دفتر کھل…
مزید پڑھ...