ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اُردو بول سکتے ہیں

سردیوں کا احترام کیجئے

نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ لگ بھگ آدھا نومبر گذرجانے کے باوجود کئی لوگ سویٹر نہیں پہن رہے۔ گرم پانی سے نہیں نہارہے۔مونگ پھلی نہیں خرید رہے۔ پنکھے نہیں بند کر رہے۔ رضائیاں نہیں نکال رہے۔گرم کپڑے نکال کر دھوپ نہیں لگوا رہے۔خشک میوہ…

فیک آئی ڈی

جو حضرات فیس بک پر جنسِ مخالف بن کر انجوائے کر رہے ہیں اِن کی پروفائل پکچر میں ہمیشہ انتہائی خوبصورت لڑکی کی تصویر ہوتی ہے ۔ ان کے نام روشنی‘ جلوہ‘ مدھو‘ سوہنی‘ اُجالا‘ دُعا‘ سویٹی ٹائپ ہوتے ہیں۔جبکہ اِن کی فرینڈ لسٹ ’پرنس ‘ لکی‘ سونو ٹائپ…

انجینئرز کے نام

انجینئر علیم اکرم میرے محترم قاری ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے وہ مسلسل مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ جس طرح آپ نے میڈیکل کالج پر کالم لکھا تھا اُسی طرح انجینئرنگ کالج پر بھی کالم لکھیں ورنہ میں سب کو بتادوں گا کہ آپ ایک ایم بی بی ایس انجینئر…

وہ میرا خیال نہیں رکھتی! از گل نوخیزاختر

’’میں اپنی بیوی کو طلاق دے رہا ہوں‘‘۔۔۔مقبول صاحب نے پہلی بار یہ بات مجھ سے کی تو میں چونک اٹھا۔مجھے اندازہ نہیں تھا کہ حالات اِس نہج پر پہنچ چکے ہیں۔لیکن اُن کے لہجے سے صاف اندازہ ہورہا تھا کہ وہ واقعی حتمی فیصلہ کرچکے ہیں۔میں کسی کے…

یہ مٹن تمہارا ہے۔۔۔!!! از گل نوخیزاختر

چھوٹی عید پر میرا درزی یکم رمضان ہی کو دوکان پر لکھ کر لگا دیتا ہے’عید کی بکنگ بند ہے‘۔ اور ’’ لارج عید ‘‘ یعنی بڑی عید پریہ حال ہوتاہے کہ پچھلے ہفتے میں نے شرٹ سلنے کے لیے دی تو اگلے ہی دِن اُس کا فون آگیا کہ شرٹ کافی دیر سے تیارپڑی ہے۔بڑی…

’کلینک‘ کا ٹیکا از گل نوخیزاختر

پچھلے دنوں کالم لکھ لکھ کر میرا گلا خراب ہوگیا لہذا ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا۔انہوں نے ٹارچ سے میرے حلق میں روشنی ڈالی ۔ میں نے بے اختیار پوچھا’’ڈاکٹر صاحب میرے حلق میں روشنی ڈالنے پر کچھ روشنی ڈالیے‘‘۔فرمایا’’گلا پک گیا ہے‘ کوئی دوائی استعمال…

شارٹ فلم از گل نوخیزاختر

فریج کھولئے‘ بوتل اٹھائیے‘ گلاس میں پانی بھریے اور پی جائیے۔کپڑوں کی الماری کھولئے‘ پسند کا لباس منتخب کیجئے اور پہن لیجئے۔کھانے کی میز پر تشریف لائیے‘ موجود چیزوں میں سے جوبھی پسند ہو منتخب کیجئے ‘ پلیٹ میں ڈالئے اور کھا لیجئے۔موبائل…

غاؤں غاؤں از گل نوخیزاختر

بچپن میں سنتے تھے کہ زیادہ علم حاصل کرنے سے انسان پاگل ہوجاتا ہے۔ بہت دفعہ سوچا کہ علم انسان کو پاگل کیسے کر سکتا ہے؟ لیکن اب میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ واقعی ایسا ہوتاہے۔میں نے اس کا عملی مظاہرہ دیکھا ہے۔ اکثر گھر میں بذریعہ ڈاک کتابیں…

آج بیٹھے بٹھائے کیوں یاد آگئے! از گل نوخیزاختر

غالباً1995 کی بات ہے۔ میرے دوست شہزادصغیر نے مجھے ایک عظیم خوشخبری سنائی کہ 3.5 ایم بی کی ہارڈ ڈسک مارکیٹ میں آگئی ہے ۔مجھے یاد ہے ہم سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھیں۔ آج 100 جی بی والی ڈسک بھی چھوٹی لگتی ہے۔وہ پینٹیم فور جو…

گاڑی پارک کرنے کے طریقے از گل نوخیزاختر

راشد صاحب فالودہ کھانے کے بڑے شوقین ہیں۔ کل تپتی دوپہر میرے دفتر پہنچے اور فرمائش ظاہر کی کہ’’انار کلی توں پھلودہ کھان چلنے آں‘‘۔ میں نے جھرجھری لی اور ہاتھ جوڑے کہ حبس اور گرمی بہت زیادہ ہے‘ شام کو چلیں گے۔ انہوں نے قہقہہ…